ذرائع:
وزیر اقلیتی امور کرن ریججو نے کہا کہ پری میٹرک اسکالرشپ کو صرف نویں اور دسویں جماعت تک محدود کیا گیا ہے کیونکہ آر ٹی ای ایکٹ 2009 کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ دیگر وزارتیں بھی یہی پالیسی اپناتی ہیں اور ہماری اسکیموں سے 50 فیصد سے زیادہ مستفید
ہونے والے طلبہ میں لڑکیاں شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اسکیم کو دیگر وزارتوں کی مشابہہ اسکیموں کی وجہ سے ختم کیا گیا ہے، جبکہ یو جی سی اور سی ایس آئی آر فیلوشپ تمام طبقات اور برادریوں بشمول اقلیتوں کے لئے کھلی ہیں۔ وزیر نے واضح کیا کہ پی ایم جے وی کے اور پی ایم وکاس جیسی اسکیمیں وسیع تر شمولیت اور اقلیتوں سمیت سب کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے نافذ کی جا رہی ہیں۔