the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
عالمی سطح پر تسلیم شدہ انسٹرکٹر محمدلطیف میموری خان کی جانب سےحیدرآباد میں چھ روزہ ورکشاپ کا انعقاد
حیدرآباد، 10 مئی (پریس ریلیز) معروف عالمی میموری ایکسپرٹ اور سینئر ٹونی بوزان لائسنس یافتہ انسٹرکٹر محمد لطیف میموری خان نے کہا ہے کہ “یادداشت کوئی فطری عطیہ نہیں بلکہ سیکھنے والی مہارت ہے جسے کسی بھی عمر میں بہتر بنایا جا سکتا ہے۔”
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ادارے میموری خان انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی چھ روزہ مائنڈ ماسٹری ورکشاپ کے اعلان کے موقع پر کیا۔ یہ ورکشاپ 15 مئی سے شہر حیدرآباد کے ریڈ ہلز علاقے میں واقع کے ایل این پرساد آڈیٹوریم میں منعقد کیا جائے گا۔
“میموری ایک فن ہے، ہنر ہے، ہر شخص سیکھ سکتا ہے”۔میموری خان کا کہنا ہے کہ آج کے طلبہ، اساتذہ اور پیشہ ور افراد جس چیز کو “کمزور یادداشت” سمجھتے ہیں، درحقیقت وہ یادداشت کی تکنیکوں سے ناآشنائی کا نتیجہ ہے۔
میموری خان کا کہنا ہے:”آج کے طلبہ اور والدین اکثر شکایت کرتے ہیں کہ وہ جتنا بھی پڑھ لیں، کچھ یاد نہیں رہتا۔ حقیقت یہ ہے کہ مسئلہ ہماری صلاحیت کا نہیں بلکہ سیکھنے کے انداز کا ہے۔ ہمارا تعلیمی نظام ہمیں ہمیشہ یہ کہتا ہے کہ پڑھو، یاد کرو، امتحان دو ، مگر کوئی یہ نہیں سکھاتا کہ یاد کیسے کرنا ہے!”
“دماغ معلومات کو جوڑتا ہے، جمع نہیں کرتا”۔میموری خان نے سائنسی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ماینڈ میپنگ (خیالات کو تصویری انداز میں منظم کرنا)،میموری پیالس (معلومات کو ذہنی طور پر ایک جگہ پر رکھ کر یاد کرنا)،چنکنگ اور ایسوسی ایشن (بڑی معلومات کو چھوٹے اور



معانی خیز حصوں میں تقسیم کرنا)،جیسے طریقے دماغ کی فطری ساخت سے ہم آہنگ ہیں اور ان کے استعمال سے یادداشت میں 300 سے 400 فیصد تک بہتری ممکن ہے۔
 ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ طریقے صرف ذہین یا “فوٹوگرافک میموری” رکھنے والوں کے لیے نہیں بلکہ ہر طالب علم، استاد، والدین اور بزرگ افراد کے لیے مفید اور قابلِ عمل ہیں۔
محمد لطیف میموری خان دنیا بھر میں ان صرف چار میموری ٹرینرز میں سے ایک ہیں جنہیں اس میدان کے لیجنڈ ٹونی بوزان سے خصوصی تربیت کا شرف حاصل ہے ۔ محمد لطیف میموری خان نے ملک و بیرون ملک مائنڈ ماسٹری ورکشاپس کے انعقاد کے ذریعہ سینکڑوں طلبہ ، اساتذہ اور مختلف میدان عمل سے جڑے افراد کی تربیت کی ہے۔
 حیدرآباد میں مائنڈ ماسٹری پر منعقد ہونے والے ورکشاپ کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ یہ چھ روزہ ورکشاپ 15، 16، 19، 20، 21 اور 22 مئی 2025،بوقت صبح 9 بجے تا دوپہر 1:30 بجے،بمقام کے ایل این پرساد آڈیٹوریم، ریڈ ہلز، حیدرآباد پرمنعقد ہوگا۔
اس ورکشاپ میں شرکت کرنے والے افراد کو یادداشت کو تیز اور مؤثر بنانا ، مائنڈ میپنگ اور تخلیقی سیکھنے کی مہارت، امتحانات میں بہتر کارکردگی، بین الاقوامی سرٹیفیکیٹ، روزمرہ زندگی میں معلومات یاد رکھنے کی صلاحیت میں بہتری جیسے فوائد حاصل ہوں گے ۔
 اس ورکشاپ میں شرکت کے لیے محدود نشستیں دستیاب ہیں۔ عام طور پر اس کی فیس15,000 روپئے مقرر ہے، لیکن موسمِ گرما کی خصوصی رعایت کے تحت یہ ورکشاپ صرف 6,000 روپئے میں دستیاب ہے۔
 رجسٹریشن کا طریقہ یہ ہے کہ ورکشاپ میں شرکت کے خواہشمند افراد براہِ راست واٹس ایپ 7337021453 پر رابطہ کرتے ہوئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.