بھوپال، 8 مارچ (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی بظاہر تعلیم اردو کے لئے مشہور ہے لیکن اس ادارہ نے پولیٹکنک، انجینئر نگ ، اسکل
ڈیولپمنٹ ، الکٹرونک ، ایم ایڈ ، بی فارما، پولیٹیکنک ، آٹو موبائل، شیپنگ، ہاسپٹل
مینجمنٹ، ہوٹل مینجمنٹ، پروفیشنل کورسز اور ہائر ایجو کیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بڑے بڑے تعلیمی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اب غریب اور محنتی طلبہ وطالبات کی نگاہوں میں سب سے پہلی پسند مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی بن چکی ہے۔