the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 18 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ایم ایس یو) کے کل 19 ستمبر کو ساتویں انتخابات ہوں گے۔ ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں 2789 طلبہ، صدر، نائب صدر، معتمد، شریک معتمد، خازن اور ایگزیکیٹو کمیٹی کے لیے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ دیگر ریاستوں میں موجود یونیورسٹی کیمپسوں میں 1668 طلبہ ووٹ دیں گے۔ طلبہ یونین انتخابات کے باعث یونیورسٹی میں کل تدریس نہیں ہوگی۔

پروفیسر محمد عبدالعظیم، چیف ریٹرننگ آفیسر کے بموجب 9 ستمبر تک اُمیدواروں کو نام داخل کرنے کا موقع تھا۔ جبکہ 11 ستمبر تک نام واپس لینے کی آخری تاریخ تھی۔ اسی دن 5:30 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی۔ 11 ستمبر سے کل تک طلبہ کے مختلف پینلوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے ریلیوں، جلسوں، تبادلہ خیال سیشنوں کا اہتمام کیا۔ اس سال صدر کے عہدہ کے لیے سہ رخی مقابلہ ہے۔ مسرور عالم، محمد سلمان صدیقی اور شیخ عمر فاروق قادری اس عہدہ کے لیے امیدوار ہیں۔ نائب صدر کے لیے انتخاب عالم، سعیدہ عالم اور سیف الرحمن؛ سکریٹری کے لیے عامر، عمار جمال اور محمد نوشاد عالم؛ جوائنٹ سکریٹری کے لیے محمد انور عالم، فاخرہ عابدہ اور زینت بیگم اور خازن کے لیے محمد ثاقب، محمد شفیق کے اور جی



وشنو پریہ میدان میں ہیں۔ ان کے علاوہ حیدرآباد ہیڈکوارٹر اور دیگر کیمپسوں میں 20 ایگزیکیٹو اراکین بھی منتخب ہوں گے۔ سری نگر کے حالات کے پیش نظر وہاں کیمپسوں میں انتخابات نہیں ہوں گے۔ انتخابات کی ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
19ستمبر کو صبح 9 تا ایک بجے دن یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر میں انڈور اسٹیڈیم میں رائے دہی ہو گی اور 2:30 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا اور کل شام تک نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ہیڈ کوارٹر میں انتخابات کے لیے جملہ 10 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
انتخابات کے انعقاد کے لیے قائم کمیٹی کے اراکین میں پروفیسر سید علیم اشرف جائسی (ازالۂ شکایات) اور پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ اور پروفیسر پی ایف رحمن کو انتخابی مبصر شامل ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر سید نجی اللہ، ڈاکٹر خواجہ صفی الدین، ڈاکٹر ڈی سیشو بابو، ڈاکٹر رضوان الحق انصاری جناب جمیل احمد، ڈاکٹر ثمینہ کوثر کے علاوہ ڈاکٹر کرن سنگھ اٹوال، ڈاکٹر عبدالسمیع صدیقی، ڈاکٹر کے ایم ضیاءالدین، ڈاکٹر شبانہ قیصر اور ڈاکٹر محمد اکبر ریٹرننگ آفیسرس مقرر کیے گئے ہیں۔
حلف برداری کی تقریب 24ستمبر کو 4:00 بجے دن ہوگی۔ منتخبہ یونین تعلیمی سال 2019-20 کے دوران کارکرد رہے گی۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.