the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں خواتین کی حفاظت اب بھی دور کا خواب ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پی جی اور یوجی کورسس کے لیے آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 30 ستمبر
حیدرآباد، 24 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں میرٹ کی اساس پر داخلے 30ستمبر تک جاری رہیں گے۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی سہولت یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستاب ہے۔ جز وقتی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کی آخری تاریخ 20 نومبر ہے۔
یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام ( ایم اے-اردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی،ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس) – جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (ریاضی،طبیعات،کیمیا۔ایم پی سی)، بی ایس سی(ریاضی،طبیعات،کمپیوٹر سائنس،ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) کورسز میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک میں اہل طلبہ کو راست داخلے اور پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ اور جزوقتی ڈپلوما پروگراموں میں اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز،تحسین غزل و اردو میں سرٹیفکیٹ کورس بھی دستیاب ہیں۔تمام کورسس کی تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
اس کے علاوہ یونیورسٹی کے انٹرنس پر مبنی ریگولر کورسس میں داخلہ کے لیے انٹرنس ٹسٹ 28، 29 اور 30 ستمبر کو منعقد کیے جائیں گے۔اہل درخواست گذار طلبہ یونیورسٹی ویب سائٹ سے ہال ٹکٹ ڈاو ¿ن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انٹرنس کا تفصیلی شیڈول اور دیگر تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
اس دوران نظامت داخلہ کی اطلاع کے بموجب ایسے امیدواروں جنہوں نے داخلے کے لیے مختلف زمروں کے تحت درخواست دی ہے کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انہیں اپنا سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔لہٰذا او بی سی ، ایس سی / ایس ٹی ، ای ڈبلیو ایس اور پی ڈبلیو ڈی امیدوار اپنا متعلقہ سرٹیفکیٹ جو کہ حکومت ہند کے فارمیٹ میںہو تیار رکھیں ، دیگر فارمیٹ مسترد کردیے جائےں گے۔سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنے کی تاریخ کی اطلاع بعد میں دی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.