the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
روزگار سے مربوط کورسس میں راست داخلے ۔9 جولائی آخری تاریخ
حیدرآباد، 29 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے طلبہ کو گذشتہ برسوںمیں بڑے پیمانے پر ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع دستیاب ہوئے ہیں۔ یہاں کے اردو، فارسی، عربی اور ترجمے جیسے شعبوں کے طلبہ کو فیس بک، گوگل ، ٹیک مہندرا جیسی مشہور کمپنیوں میں روزگار ملا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کمپنیوں میں ملازمت حاصل کرنے والے بیشتر طلبہ کا تعلق دینی مدارس سے رہ چکا ہے۔ شعبۂ ماسٹر آف سوشل ورک اور جرنلزم و ماس کمیونکیشن کے طلبہ کو بھی مختلف صحافتی و تعلیمی اداروں اور این جی اوز میں مواقع ملے ہیں۔ اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2018-19 کے لیے روزگار سے مربوط کورسز میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کے لیے آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر ہے۔ مدرسہ سے فارغ طلبہ کو عصری علوم سے جوڑنے کی کوشش کے طور پر یونیورسٹی نے برج (رابطہ ) کورس بھی متعارف کیا ہے۔
خواہشمند طلبہ پوسٹ گریجویشن پروگرام ( اردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ،



معاشیات، سوشیالوجی؛ ایم اے (صحافت و ترسیل عامہ)؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی)) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس)۔ جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (طبیعی علوم-ایم پی سی) / بی ایس سی(طبیعی علوم-ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ان کے علاوہ پی جی ڈپلوما ان اسلامک بینکنگ، پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ، آئی ٹی آئی طلبہ کے لیے پالی ٹیکنک میں لیٹرل انٹری۔جزوقتی ڈپلوما پروگرام ( اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز) شامل ہیں۔ 
مزید تفصیل اور ای پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے۔ معلومات کے لیے ای میلadmissionsregular@manuu.edu.in پر بھی ربط کیا جاسکتا ہے۔ موبائل نمبر 6301910770 یا ایس ایم ایس کے ذریعہ 9100677222 سے بھی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 
ہاسٹل کی محدود سہولت دستیاب ہے۔ طلبہ کو حکومت ہند کے قواعد کے مطابق تحفظات فراہم کیے جائیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.