the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 17 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، اردو ذریعہ تعلیم سے پروفیشنل تعلیم کا ملک بھر میں ایک منفرد مرکز تعلیم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل پالی ٹیکنیک ڈاکٹر محمد یوسف خان نے کیا۔ وہ آج مانو المونی اسوسی ایشن کے زیر اہتمام صفدریہ گرلز ہائی اسکول میں منعقدہ داخلوں کی شعور بیداری مہم پروگرام کو مخاطب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر یوسف خان نے اردو یونیورسٹی کے پالی ٹیکنیک پروگرام کے متعلق صفدریہ گرلز ہائی اسکول کی پاس آﺅٹ طالبات کی تفصیلی کونسلنگ کی۔ قبل ازیں مانو المونی اسوسی ایشن کے صدر جناب اعجاز علی قریشی نے خیر مقدمی کلمات ادا کیے۔ انہوں نے کہا کہ اردو یونیورسٹی سے کورس مکمل کرنے کے بعد بے



شمار طلبہ کو سرکاری وغیر سرکاری شعبوں میں بہترین روزگار ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے اردو میڈیم طلباءکے لیے اردو یونیورسٹی ایک نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں۔ 
محترمہ حمیرا کوثر پرنسپل صفدریہ گرلز ہائی اسکول نے اس موقع پر مانو المونی اسوسی ایشن اور پرنسپل پالی ٹیکنیک ڈاکٹر محمد یوسف خان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کویڈ 19 کے لیے حکومتی رہنمایانہ خطوط کا لحاظ رکھتے ہوئے طالبات کی کونسلنگ کی گئی۔ اس موقع پر پالی ٹیکنیک کا اسٹاف فصیح الدین، اسسٹنٹ پروفیسر، راکیش، عمران رشید اور عزیز پٹھان بھی موجود تھے۔ 


اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ
صدر مانو المونی اسوسی ایشن
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.