the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں اپوزیشن جماعتیں صدارتی انتخابات کے لیے مشترکہ امیدوار کھڑا کرنے پر راضی ہو جائیں گی؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی, 22 جون (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد کے ہاتھوں روزنامہ دور جدید کے مدیر ایس ٹی رضا کے مضامین اور تبصروں کے مجموعے ‘تفہیمات’ کا اجرا عمل میں آیا۔ یہ بات آج یہاں جاری ریلیز میں کہی گئی ہے۔ریلیز کے مطابق اس موقعے پر شیخ عقیل نے کہا کہ اس کتاب کے مشمولات قابلِ مطالعہ ہیں اور اپنے موضوعات کا بھرپور احاطہ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایس ٹی رضا نے جن فن کاروں اور تخلیق کاروں کو موضوعِ تحریر بنایا ہے وہ اپنے تخلیقی و فنی میدانوں میں غیر معمولی اہمیت و شہرت بھی رکھتے ہیں ،مگر ابھی ان میں سے بیشتر کے بارے میں زیادہ نہیں لکھا گیا ہے،ایس ٹی رضا نے ان کے فکر و فن کا جائزہ لے کر ان کی خدمات کے اعتراف کا اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔
شیخ عقیل نے کہا کہ ان مضامین کو پڑھ کر متعلقہ فن کاروں کے حوالے سے کئی نئے



زاویےہمارے سامنے آتے ہیں اور ہماری معلومات و بصیرت میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس کتاب میں جن تخلیق کاروں پر مضامین شامل ہیں ان میں سلام مچھلی شہری،زبیر الحسن غافل،پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی،مشرف عالم ذوقی،تبسم فاطمہ،ڈاکٹر سید احمد قادری،اسلم جمشیدپوری،شکور انور،ابرار احمد شبیری کامل،حبیب سیفی اور امیر نہٹوری شامل ہیں۔ان کے علاوہ چھ کتابوں پر مصنف کے تبصرے بھی اس کتاب کا حصہ ہیں۔کتاب کے مصنف ایس ٹی رضا نے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کتاب دراصل وقتاً فوقتاً لکھے گئے میرے مضامین اور تبصروں کا مجموعہ ہے جنھیں افادۂ عام کے لیے کتابی شکل میں مرتب کیا گیا ہے ۔اس موقعے پر معروف شاعر طالب رامپوری،سندھی اخبار سمواد کے چیف ایڈیٹر شری کانت بھاٹیا، انصاری اطہر حسین اور مبشر عالم وغیرہ موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2022 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.