ذرائع:
کالوجی نارائنا راؤ ہیلت یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے تلنگانہ کے سرکاری و خانگی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں MBBS اور BDS کے کنوینر کوٹہ داخلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نیٹ 2026میں کامیاب امیدوار 5 اگست صبح 6 بجے سے 12 اگست شام 6 بجے تک آن لائن درخواستیں جمع
کر سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کے مطابق ` سیٹ میٹرکس ` بعد میں جاری کی جائے گی، جبکہ سرٹیفکیٹس کی جانچ کے بعد عارضی میرٹ لسٹ، ویب آپشنز اور کونسلنگ شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست دینے سے قبل پراسپیکٹس کا مکمل مطالعہ کریں اور تمام ضروری دستاویزات آن لائن اپ لوڈ کریں۔