the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی

جویریہ نور  نے  993 اسکور کے ساتھ حاصل کیا بائی پی سی میں  اسٹیٹ میں پہلا مقام  اورحافظ عفاف احمد ایم پی سی میں 993  اسکور کے ساتھ ہوئے اسٹیٹ سکینڈ ٹاپر 

حیدرآباد، 24 اپریل - پریس ریلیز:

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2024 میں ایم ایس جونیئر کالج کے طلبہ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انٹرمیڈیٹ بی پی سی میں ریاست تلنگانہ میں اوّل مقام حاصل کرتے ہوئے، ایم ایس کی طالبہ جویریہ نور (HT نمبر: 2460210018) نے 1000 میں سے 993 نمبر حاصل کیے ہیں۔ حافظ عفاف احمد (HT نمبر: 2460209748) نے انٹرمیڈیٹ سال دوم اور ایم پی سی میں 1000 میں سے 993 نمبر حاصل کرتے ہوئے MPC گروپ میں ریاست کے سیکنڈ ٹاپر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ عفاف احمد حافظ قرآن بھی ہیں۔ ایم ایس جونیئر کالج کے چھ طالب علموں نے اس سال انٹرمیڈیٹ میں 990 سے اوپر نمبر حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جن میں تین کا تعلق MPC گروپ اور تین کا BiPC گروپ سے ہے۔
ایم ایس کے تین طلبہ نے MPC میں 990 سے زیادہ اسکور کیے ہیں، اورایم پی سی کے 15  طلباء نے 980 سے زیادہ اسکور کے



ساتھ انٹرمیڈیٹ پاس کیا ہے، مجموعی طور پر  MPC کے29طلباء نے 970 سے زیادہ اسکور کیے ہیں، 149 طلبہ نے 900 سے زیادہ اسکور کیے ہیں۔
دوسری طرف، ایم ایس کے تین طالب علموں نے بائی پی سی میں 990 سے زیادہ اسکور کے ساتھ کامیابی درج کی ہے۔ بائی پی سی کے 53 طلبہ نے 980 سے زیادہ اسکور کیے ہیں، 251 ط طلبہ نے 950 سے زیادہ اسکور کیے ہیں، اور 523 طلباء نے 900 سے زیادہ اسکور کیے ہیں۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی انتظامیہ نے 990 سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے ہر طالب علم کے لیے ایک لاکھ  روپئے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ایم ایس جونئر کالج کےانٹر میڈیٹ سال دوم  کی طرح سال اول  کے نتائج بھی شاندار رہے۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس میں انٹرمیڈیٹ امتحان کے نتائج کے اعلان کے بعد ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اکیڈمی کے چیئرمین محمد لطیف خان، منیجنگ ڈائریکٹر انوار احمد اور دیگر انتظامی اراکین موجود تھے۔ چیئرمین محمد لطیف خان نے کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کی کامیابی کمیونٹی، ریاست اور قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.