the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
 4 جولائی کو نتائج کا اعلان

حیدرآباد، 30 جون 2025: (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تحت چلنے والی ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے یو پی ایس سی سیول سروسز (UPSC CSE 2024) کی مفت کوچنگ کے لیے اپنے نویں بیچ کے داخلہ امتحان کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ انٹرنس ٹسٹ اتوار، 29 جون 2025 کو ملک بھر کے 105 سے زائد مراکز پر منعقد ہوا۔

اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب انور احمد نے کہا:

”ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی، جو خدمت انیشیئیٹو کے تحت حیدرآباد میں چلائی جا رہی ہے، اس کے نویں بیچ کے لیے ہم نے انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد کیا ہے۔ اس بار ہمیں الحمدللہ 3100 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 2000 سے زیادہ طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ تمام مراکز پر امتحان نہایت پُرسکون ماحول میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔“

انہوں نے تمام سینٹر ہیڈز، علما کرام اور ایم ایس کے تمام خیرخواہوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:

”آج جو نوجوان امتحان لکھ پائے، وہ دراصل آپ سب کی توجہ اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جو بچے منتخب ہوں گے، وہ نہ صرف اپنی کمیونٹی بلکہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہم اقلیتوں میں سے بہترین آئی اے ایس ،آئی پی ایس  اور دوسرے اعٰلی افسران تیار کریں، جو ملک کی ترقی میں حصہ



لیں۔“

انور احمد نے مزید کہا کہ:”یہ کوچنگ مکمل طور پر مفت ہے۔ رہائش، کھانا، تعلیم سب کچھ بغیر کسی چارج کے فراہم کیا جاتا ہے۔ یہاں کیمپس میں ایئر کنڈیشنڈ کلاسرومز، ڈیجیٹل لائبریری، معیاری فرنیچر اور اسپورٹس کی سہولت جیسی تمام سہولتیں دستیاب ہیں۔ ہمارے یہاں کوچنگ ماہر بیوروکریٹس کی نگرانی میں ہوتی ہے۔“

اس موقع پرایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے بھی طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا:

” ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی  کے انٹرنس ٹسٹ کا نتیجہ ان شاء اللہ 4 جولائی کو جاری کیا جائے گا۔ منتخب طلبہ کے انٹرویوز دہلی میں 12 اور 13 جولائی کو، جبکہ حیدرآباد میں 19 اور 20 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ کامیاب امیدواروں کے لیے تقریباً 14 مہینوں پر مشتمل ریزیڈینشل کوچنگ پروگرام ہوگا۔“

انہوں نے مزید کہا:

”ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں طلبہ کا انتخاب صرف ان کی ذہانت کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ آٹھویں بیچ میں  ہمارے طلبہ نے UPSC پریلیمز میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اس بار بھی ہمارے بچے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ان شاء اللہ مستقبل کے افسران بنیں۔“

ڈاکٹر معظم حسین نے خاص طور پر علماء کرام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے خطابات اور اعلانات کے ذریعہ نوجوانوں کو سیول سروسز کی اہمیت سے واقف کرایا اور انہیں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس امتحان میں شرکت کی ترغیب دی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.