: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/2مئی (ایجنسی) سی بی ایس سی 12ویں کے امتحان میں اول مقام پر رہی غازی آباد کی ہنسیکا شکلا ک وایک واحد افسوس ہے کہ انہیں انگریزی میں 99 نمبر آئے، شکلا نے تاریخ ، سیاست، اور دیگر میں 100-100 نمبر حاصل کیے، انہوں نے کہا کہ امتحان سے پہلے انہیں کوئی سوشل میڈیا نہیں، کی پالیسی اپنائی تھی، شکلا نے کہا، میں نویں آسمان پر ہوں کیونکہ میں نے ایسے نتائج کی امید نہیں کی تھی، لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ اگر میں ایک نمبر لا پاتی اور انگریزی میں
مجھے 100 نمبر ملتے تو کتنا اچھا ہوتا، انکی ماں غازی آباد میں ایک کالج میں پروفیسر ہے اور والد راجیہ سبھا میں سیکرٹری ہے-
ڈی پی ایس غازی آباد کی طلب علم شکلا نے کہا، جب بھی میں سکون یا تناؤ سے فری ہونا چاہتی ہوں تو سنگیت سنتی ہوں، لیکن امتحان سے پہلے میں نے کوئی سوشل میڈیا نہیں کی پالیسی اپنائی تھی، کیوںکہ یہ بہت بڑی روکاوٹ ہے، انہو ںنے کہا میں نے کبھی ٹیوشن نہیں لیا لیکن میں نے خود ایک روٹین کا پلان کیا اور اسکول میں ہی اپنی پرابلم کا حل نکالا-