the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

نئی دہلی31جولائی(ایجنسی)ماحولیات ایک اہم موضوع ہے اور اردو میں بچوں کے لیے ماحولیات پرکتابیں تحریر کرنا اوراس موضوع پر فلمیں بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ فلم اور یوٹیوب جیسے ڈیجیٹل ذرائع کا بھرپور استعمال کیا جانا چاہئے تاکہ تیزی سے بدلتے ہوئے منظر نامے میں ماحولیات کے تحفظ کا پیغام پہنچ سکے اوربچے اس موضوع میں دلچسپی لے سکیں۔ان خیالات کا اظہار معروف فکشن نگار اور مصنف مشرف عالم ذوقی نے الیکٹرانک میڈیا کی معروف شخصیت اور میڈیا کی درس وتدریس سے ایک طویل عرصہ سے وابستہ استاد منصور صفدر نقوی کی بچوں کے لیے تحریرکردہ اردو کتاب ”ہم تم دوست ہوئے“ کی رسم اجرا کے موقع پرنئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ مصنف نے بچوں سے ان کی زبان میں گفتگو کرنے کی کوشش کی ہے۔وہ آئندہ بھی بچوں کے لیے اردو میں آسان انداز میں بچوں کے ادب کو پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بچوں کے لیے بنائے گئے سیریلیز اورپروگراموں کے حوالے سے مشرف عالم ذوقی نے مصنف سے اپنی طویل وابستگی کابھی ذکر کیا۔
 ماہنامہ ’آجکل‘ کے سینئر ایڈیٹر حسن ضیاء نے کہا کہ اپنے چارو ں طرف کے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داری سے ہم غفلت نہیں برت سکتے۔ ورنہ انسان کو اس کے لیے بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔حالیہ دنوں میں یوروپ کے ٹھنڈی آب وہوا والے ملکوں تک سے سخت گرمی پڑنے کی خبریں تشویشناک ہیں اوریہ اس کرہئ ارض کے بڑھتے ہوئے درجہئ حرارت کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔ دنیا بھر میں برفیلے ذخائر کا پگھلنا خطرناک ہے۔ منصور صفدر نقوی نے بچوں کو اردو زبان میں آسان اور دلکش پیرایہ میں ماحولیات اور اس کے تحفظ کی اہمیت سمجھانے کی کامیاب سعی کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد' مرکز جموں وکشمیر میں امن لا سکتا ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.