ذرائع:
چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ کانگریس حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ عالمی دوا ساز کمپنی ایلی للی (Eli Lilly) نے حیدرآباد میں ایک ارب ڈالر یعنی
تقریباً 9 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی یہاں ادویات کی تیاری، کوالٹی کنٹرول، ٹیکنالوجی اور انوویشن ہب قائم کرے گی۔ یہ اعلان آج سی ایم ریونت ریڈی اور وزیر صنعت ڈی سری دھر بابو کی موجودگی میں کیا گیا۔