the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پٹنہ، 22 جنوری (یو این آئی)بہار کے وزیر تعلیم وجئے کمار چودھری نے بہار مدرسہ بورڈ کے چیئر مین عبدالقیوم انصاری کی موجودگی میں مدرسہ بورڈ کے نئے ویب سائٹ۔www.bsmeb.org کا اجراء کیا۔یہ اطلاع بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ،پٹنہ کے پی آر او محمد اعجاز احمد نے آج یہاں ایک پریس ریلیز میں دی۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ مدرسہ بورڈ کے ذریعہ جوویب سائٹ تیار کیاگیا ہے یہ بہت ہی جامع اور معلوماتی ہے۔ اس ویب سائٹ سے مدارس میں حکومت کے ذریعہ جو اصلاح کئے گئے اس کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔ اس ویب سائٹ کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست بہار کے وزیراعلیٰ جناب نتیش کمار مدارس کے فلاح و بہبود کیلئے پابند عہد ہیں۔ وزیر تعلیم نے اس ویب سائٹ کی کافی تعریف کی اور اس کیلئے عبدالقیوم انصاری چیئر مین مدرسہ بورڈ کو مبارکباد پیش کیا۔
مدرسہ بورڈ کے چیئر مین نے



بتایا کہ مدرسہ بورڈ کو پوری طرح سے ڈیجیٹلائز کیاگیا ہے۔ بورڈ کا اپنا سرور نصب کیا گیا۔ طلبا و طالبات کے سبھی کام آن لائن کئے جارہے ہیں۔بورڈ کے سرور پر بورڈ کا نیاویب سائٹ لانچ کیاگیا ہے۔ اس ویب سائٹ پر بورڈ کی تمام حصولیابیوں کو درج کیاگیا ہے،تا کہ ریاست بہار کی عوام مدارس اور مدرسہ بورڈ میں حکومت بہارکے ذریعہ کئے گئے کارناموں سے واقف ہو سکیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بہار کی قیادت میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پورے ملک میں رول ماڈل بنا ہے۔اسی کا نتیجہ ہے کہ دیگر ریاست بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے مسلسل رابطہ کر رہے ہیں کہ بورڈ میں جو تبدیلیاں ہوئی ہیں اسے اپنے ریاست میں بھی نافذ کر سکیں تا کہ ان کا بورڈ بھی مثالی بورڈ کی فہرست میں شامل ہوسکے۔ مزید چیئر مین موصوف نے نئے ویب سائٹ کے بارے میں درج ذیل تفصیلات بیان کئے ہیں۔ جو حسب ذیل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.