the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 ایم ایس کے چیئر مین محمد لطیف 'میموری' خان نے اساتذہ کو یادداشت  ، ذہنی صلاحیت اورپڑھنے کی رفتاربڑھانے کے گر سکھائے

حیدرآباد ۔ 6 مئی (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے 650 اساتذہ کے لئے بھارتیہ ودیا بھون میں مائنڈ میپنگ ، میموری اسکلس  اور اسپیڈ ریڈنگ کےتین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ایس کے چیئر مین محمد لطیف خان نے جو مائنڈ میپنگ، میموری اسکلس اور اسپیڈ ریڈنگ کے ماہر ہیں ، اساتذہ کو اس کی تربیت فراہم کی ۔ محمد  لطیف خان نے مائنڈ میپنگ اور میموری  منجمنٹ میں اس شعبہ کے عالمی شہرت یافتہ ٹونی بزان سے باضابطہ تربیت حاصل  کی تھی ۔
محمد لطیف خان کا شمار دنیا بھر میں گنے چنے ان ماہرین میں ہوتا ہے جنہیں ٹونی بزان مائنڈ میپنگ، میموری اسکلز اور سپیڈ ریڈنگ میں لائسنس یافتہ انسٹرکٹر ہونے کا شرف حاصل ہے۔ تین روزہ  ورکشاپ کے اختتام کے بعد محمد الطیف خان نے اس یقین کیا اظہار کیا کہ ٹیچرز کی جانب سے ذہن و دماغ کی صلاحیت کو بڑھانے سے متعلق تربیت کے بعد وہ ان ٹیکنیکس کو طلبہ میں منتقل کریں گے ۔ اس موقع پر محمد لطیف خان نے کہا کہ  یہاں جو صلاحیتں خاص طور پر ٹیچرس کو سکھائی جارہی ہے وہ بہت کم  لوگوں کودستیاب ہوتے ہیں۔
 دنیا  بہت تیزی سے بہت بدل رہی ہے۔ آرٹیفیشیل انٹلیجنس کا استعمال عروج پر آگیا ہے۔ ایسے زمانے میں صرف انہیں لوگوں کی ڈیمانڈ ہو گی جو دماغ کا بہتر اور اچھا استعمال کرسکتے ہیں۔  اللہ نے مجھے موقع عطا فرمایا ہے کہ میں  اساتذہ کو یہ تربیت دوں جس کے حصول کے لئے میں دنیا بھر میں پھر کر الگ الگ کورسس کر چکا ہوں۔
 مائنڈ میاپنگ ، میموری اسکلس اور اسپیڈ ریڈنگ اورکریٹیوویٹی کے لئے  سیکھنے کے  لئے جو  مواقع مجھے ملے ہیں میں چاہتا ہوں کہ وہ سارے اسکلس میں اپنے پورے



اسٹاف کے اندر منتقل کروں تاکہ وہ  ایم ایس  کےپورے اسٹوڈینٹس میں  منتقل ہوں۔ اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ورکشاپ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ تین دن کا فل ڈے ورکشاپ تھا۔
 جب ہمارے اسٹاف  کے اراکین پہلے دن یہاں پر آئے تھے توانہیں پتہ ہی نہیں تھا کہ وہ کیا سیکھنے والے ہیں۔ لیکن اس کے بعدسے  ان کی دلچسپی بڑھتی  گئی اور آج ان کا انرجی لیول ہائی ہے  اور ایسا  لگتا ہےکہ  اگر ہم ان کو اسی وقت کلاس میں چھوڑ دیں تو یہ ابھی سےبچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو  نکھارنےکی کوشش میں لگ جائیں گے۔ جو بھی یہاں سکھایا گیا وہ چیزیں انسان کو سوچنے والا بناتی ہے۔
 پوری دنیا کے اندر کسی انسان کی کوئی پہچان ہے تو وہ اس کی سونچ کی وجہہ سے ہے۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے بچوں کی سونچ اعلی ہو یہ زمانہ کے نئے چیلنجس   سے بہ آسانی مقابلہ  کرنےوالے  بنیں اور وہ سب اسی وقت ممکن ہوسکتا ہے جب ہم ان کو بہت آرگنائز طریقہ سے اور پورے  نصاب کے ساتھ پڑھائیں گے۔
اللہ کے کرم سے ایم ایس میں پورا میموری اسکلس اور مائنڈ میاپنگ پر ایک کریکولم ڈیزائن کیا گیا تاکہ بچے اس  پر مہارت  حاصل کرسکیں۔ اس سے انشا اللہ ہمارے ریزلٹس اور بھی امپرو ہوں گے جو خصوصیت ہم ان کو دے رہے ہیں وہ غیر معمولی ہے۔ ان صلاحیتوں  کے حصول اور اس کی تربیت جو بہت نایاب ہے اس کے لئے ہم اللہ کے شکر گذار ہیں ۔  
آئی آئی سی سی (انڈین اسلامک کلچرل سنٹر) نے 26 نومبر 2017 کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے چیئرمین محمد لطیف خان کو "میموری خان" کا خطاب دیا۔ اس  دور میں انڈین اسلامک کلچرل سنٹرمیں ایک  ہفتہ طویل میموری ورکشاپ کے کامیاب اختتام پر منعقدہ  پروگرام میں کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھونے محمد لطیف خان کو ٹائٹل اور سرٹیفکیٹ سے نوازاتھا، جو اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.