the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ایم ایس جونیئر کالج کے طلبہ کا  ایمسٹ میں شاندار مظاہرہ ، ایم ایس کے طلبہ کو  پہلے  ایک ہزار اسٹیٹ ٹاپ رینکس میں دس رینکس حاصل ، 
ایمسیٹ ٹاپرس کو یو پی ایس سی  کے سیول سروسس امتحان ٹاپ کرنے کے عزم کے ساتھ آگے تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ


حیدرآباد ۔ 25 مئی ۔ پریس نوٹ (پریس نوٹ) ایم ایس جونیئر کالج کے طلبہ نے انٹرنس امتحانات میں بہترین مظاہروں کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے  ایمسٹ میں بھی اچھا مظاہرہ پیش کیا ہے ۔ آج جاری ایمسیٹ کے نتائج کا اعلان ہوا اس میں ایم ایس جونیئر کالج کے طالب علم سید عبد الرحیم شکورنے شاندار 80 واں رینک حاصل کیا ہے ۔ ان کے علاوہ ایمسٹ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے ایم ایس کے طلبہ میں  سید عبدالرحیم شکور 80 واں رینک ،  محمد عبدالملک 343 واں رینک ، عاتکہ زینب  410 واں رینک ، زوبیہ صدیقہ 591 واں رینک،  سُہا مظہر 655 واں رینک ، سکینہ ثمین 733 واں رینک ، کاشف احمد 736 واں رینک ، عمارہ  فاطمہ 738 واں رینک ، انجم سلطانہ 745 واں رینک ، نبیلہ مریم انصاری 757 واں رینک ، شامل ہیں ۔ ان طلبہ کے علاوہ مزید متعدد



ایسے طلبہ ہیں جنہوں نے ایمسٹ میں اچھے نشانات سے  کامیابی حاصل کی ہے .
ایمسٹ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے ایم ایس کے طلبہ  کو تہنیت پیش کرنے کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے   کارپوریٹ آفس ماں صاحب ٹینک حیدرآباد میں  مدعو کیا گیا۔

اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے ایمسٹ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور انہیں کہا کہ وہ ایمسیٹ کے امتحان کی تیاری کے دوران حاصل کردہ جذبہ مسابقت کو مزید پروان چڑھائیں  اور یہ عزم کریں کے وہ دنیا کے سب سے مشکل ترین مسابقتی امتحانات میں سے ایک یونین پبلک سرویس کمیشن کے سیول سروسس کے امتحان کے ٹاپرس میں اپنی جگہ بنائیں گے ۔
اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے طلبہ کو مباکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ پبلک امتحان کے بعد ایمسٹ میں بھی ایم ایس کے طلبہ کے نتائج حوصلہ افزاء رہے  اور  ایسے طلبہ جو ایگریکلچر ، وٹرنری و فارمیسی کورسس  اور انجینئرنگ کے اعلٰی معیاری مقامی کالجس میں داخلہ کے خواہشمند ہیں ان کے لئے ایمسیٹ کے رینکس فائدہ مند ثابت ہونگے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.