the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 3 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال 'نشنک' نے نیشنل اوپن اسکولنگ انسٹی ٹیوٹ (این آئی او ایس) کے ہندوستانی علوم کے روایتی نصاب کے مطالعاتی مواد کل اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک تقریب میں جاری کیا اس موقع پر ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ این آئی او ایس ہندوستانی علوم کی روایت کو ہندوستان اور بیرون ملک تک پھیلانے کے لئے پہلے سے ہی کوششیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویدک اسٹڈیز، سنسکرت گرامر، ہندوستانی فلسفہ، سنسکرت لٹریچر اور سنسکرت زبان کے نصاب کو ہندوستانی علمی روایت کی بنیاد پر سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح کے لئے تیار کیا گیا ہے اور ان کے مطالعہ کا مواد سنسکرت اور ہندی زبان کے سیکھنے والوں کے لئے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا انگریزی میں ترجمہ بھی کیا جارہا ہے اور اس کے علاوہ بیرون ملک ہندوستانی ثقافت اور علم کی روایت کو فروغ دینے کے لئے ان تمام مضامین کو اہم غیر ملکی زبانوں میں تیار کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں تعلیم حاصل کرنے والوں کے داخلی خود حصول تعلیم کے



ساتھ ساتھ قدیم علوم ، مہارت اور اقدار کے قیام میں ہندوستانیت کے تئیں فخر کا احساس پیدا کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئئ او ایس کے ذریعہ تیار کردہ کورس کا مواد نئی تعلیمی پالیسی کی بنیادی روح کی عکاسی کرتا ہے اور این آئی او ایس نے ہندوستانی ثقافت ، ورثہ ، فلسفہ اور قدیم علم کو جدید حوالہ جات کے ساتھ نئی نسل تک پہنچانے کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ اس کی ایک علامت اور سنگ میل ثابت ہوگی-
انہوں نے کہا کہ این آئی او ایس سیکنڈری ، ہائر سیکنڈری سطح اور پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں اوپن اور ڈسٹنس ایجوکیشن کے ذریعہ اسکولنگ مہیا کرتا ہے۔ این آئی او ایس کا نصاب قومی اور دیگر ریاستی سطح کے اسکولوں کے تعلیمی بورڈوں کے مطالعہ کے نصاب کے مساوی ہے۔ این آئی او ایس نے اوپن بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تینوں سطحوں پر سنسکرت ، ہندی اور انگریزی میڈیم میں وید ، یوگا ، سائنس ، پیشہ ورانہ ہنر اور سنسکرت زبان کے مضامین جیسے ہندوستانی علم روایت کے 15 نصاب تیار کیے ہیں۔ یہ کورسز 3 ، 5 اور 8 کلاس کے برابر ہیں۔ اس سے معاشرے کے ایک بڑے طبقے کو فائدہ ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.