the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، یکم مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ پیر کے روز قریب ایک برس بعد نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے اسکول کھل گئے اور درس وتدرس کا باقاعدہ عمل بحال ہوگیا وادی کے کالجوں میں گذشتے ہفتے ہی درس وتدریس کا عمل شروع ہوا ہے سرکاری حکمنامے کے مطابق وادی میں آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے اسکول 8 مارچ سے کھلیں گے تاہم اساتذہ کو یکم مارچ سے ہی اسکولوں میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔
بتادیں کہ وادی میں کم و بیش دو برس کے بعد تعلیمی سرگرمیاں باقاعدگی سے شروع ہو رہی ہیں کیونکہ کورونا لاک ڈاؤن سے قبل مرکزی حکومت کے پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے بعد وادی کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر باقی ماندہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی تھیں۔
اگرچہ سال گذشتہ



ماہ مارچ میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے لگی تھیں لیکن کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند ہوگئے تھے اور حکام نے بعد میں آف لائن کلاسز کے ذریعے مشعل علم کو فروزاں رکھا تھا۔
حکام نے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے بعد اگرچہ سالانہ انتحانات کا بحسن خوبی انعقاد عمل میں لایا لیکن امتحانات ختم ہونے کے بعد ہی سرمائی تعطیلات کے اعلان کے پیش نظر تعلیمی ادارے پھر بند ہوئے۔
یو این آئی کے ایک نمائندے نے پیر کی صبح سری نگر کے بعض اسکولوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ اسکولوں میں ہر سوخوشی کا سماں تھا جیسے ایک خزاں رسیدہ باغ میں بہار نو کی فضا قائم ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ جہاں اساتذہ کے چہرے ہشاش بشاش اور خوش و خرم نظر آ رہے تھے وہیں طلبا چہرے بھی خوشی و مسرت سے کھل رہے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.