the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جالندھر، 3جنوری (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنس کی مدد سے نیا ہندوستان کے تعمیر کی اپیل کرتے ہوئے آج ملک کے سائنس دانوں سے "ایز آف لیونگ" پر تیزی سے کام کرنے کے لئے کہا تاکہ ہندوستان دنیا میں سائنس کے شعبے میں قیادت کرسکے۔

مسٹر مودی یہاں Lovely Professional University لولی پروفیشنل یونیورسٹی میں 106ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کے موقع پر کہا کہ ملک نے سائنس کے شعبے میں کافی ترقی کی ہے لیکن نئے ہندوستان کے خواب کے لئے ابھی کافی کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ایز آف ڈوئنگ بزنس" کی طرح "ایز آف لیونگ" پر بھی تیزی سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے آرٹیفیشئل انٹلی جنس سینسر ٹکنالوجی، ڈرون اور بگ ڈاٹا کا پیکج تیار کرنے



کی بھی اپیل کی ۔

وزیر اعظم نے سائنس دانوں سے بچوں کا بہتر مستقبل یقینی بنانے ، حساس اداروں کی سائبر سیکورٹی کو ناقابل تسخیر بنانے اور کم بارش والے علاقوں میں خشک سالی کے مینجمنٹ کی نئی تکنیک پر کام کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان سوالوں کے جواب تلاش کرنے ہوں گے۔ سائنس کو عام لوگوں کی زندگی سے جوڑنا ہوگا۔

مسٹر مودی نے کہا کہ "اب رکنے ، کسی کے لئے انتظار کرنے کا وقت نہیں ہے۔ اب ہمیں دنیا میں قیادت کرنی ہوگی۔ حکومت ہر طرح کی مدد کے تئیں عہد بند ہے ۔ ہمیں سائنس کی مدد سے نیا ہندوستان بنانے کی سمت میں کام کرنا چاہئے۔"
اس پانچ روزہ سائنس کانگریس میں ہندوستان کے علاوہ متعدد دیگر ملکوں کے سائنس داں، چالیس ملکوں کے طلبہ ، بیس ہزار مندوبین اور تین ہزار معروف سائنس داں شرکت کررہے ہیں۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.