the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 6 اکتوبر(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کالج آف ٹیچر ایجوکیشن ، بھوپال "قومی تعلیمی پالیسی (NEP) -2020: ہندوستانی نظامِ تعلیم صورتِ نو کی شاہراہ پر گامزن" پر اولین آن لائن لیکچر سیریز کا 8 سے 11 اکتوبر ، 2020 تک انعقاد کررہا ہے۔
لیکچر سیریز کا مقصد اساتذہ ، معلمینِ اساتذہ ، طلباءاور اعلی نظام تعلیم کے دیگر ساچھے داروں کے درمیانNEP کے بارے میں شعور اُجاگر کرنا ہے۔
پروفیسر نوشاد حسین ، پرنسپل، مانو سی ٹی ای بھوپال وکنوینرکے بموجب پروفیسر محمد



اختر صدیقی، سابق صدرنشین، این سی ٹی ای، نئی دہلی، پروفیسر راجیش پی کھامبایت، جوائنٹ ڈائرکٹر، پی ایس ایس سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن، بھوپال، پروفیسر فرقان قمر، سنٹر فار مینجمنٹ اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی اور ڈاکٹر مانس رنجن پانی گراہی، سینئر پروگرام آفیسر ایجوکیشن، سی ای ایم سی اے، نئی دہلی مہمان مقررین ہوں گے۔ لیکچر سیریز کے خصوصی سرپرست پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، وائس چانسلر انچارج اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج سرپرست ہیں۔

 تفصیلات کے لیے کوآرڈینیٹرس ڈاکٹر ٹی فاطمہ نقوی (9977152854) اور ڈاکٹر اندرجیت دتا (8827296526) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ لیکچر کا zoom اور یوٹیوب پر راست ویب کاسٹ کیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.