the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

نئی بیچ کے انتخاب  کے لئےنئی دہلی اور حیدرآباد میں انٹرویوز کا انعقاد

حیدرآباد۔ 12 اگسٹ  ۔پریس  ریلیز۔  سیول سرویسس 2024 – 2023  کی کوچنگ  کے لئے  ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس  امتحان کے نتائج کا آج حیدرآباد میں ایم ایس کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے اجراء کیا ۔  

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے ملک بھر میں منعقدہ انٹرنس ٹسٹ کے  لئے ڈھائی ہزار خواہشمند طلبہ نے  رجسٹریشن کروایا تھا ۔ انٹرنس ٹسٹ   میں مظاہرہ کی بنیاد پر 199  طلبہ کو شارٹ  لسٹ  کیا گیا ۔ اس لسٹ کا  مشاہدہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ

https://mseducationacademy.in/

 پر کیا جا سکتا ہے۔انور احمد نے منتخب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس  لسٹ کے   اجراء کےبعد  اگلہ مرحلہ  انٹرویوز کا ہوگا 



اس کے لئے دو مراکز    پر انتظامات کئے گئے ہیں۔  شمالی ہند کے طلبہ کے لئے انٹرویو زنئی دہلی میں 19 اور 20 اگسٹ کو منعقد ہوں گے جب کہ جنوبی ہند کے طلبہ کے لئے انٹرویوز کاحیدرآباد میں 26 اور 27 اگسٹ کو اہتمام کیا جائے گا۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے  مزیدکہا کہ انٹرنس امتحان اور اس کے بعدانٹرویوکے ذریعہ منتخب طلبہ کو ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی واقع حیدرآباد میں داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہا ر کیا کہ ان طلبہ کے لئے یکم سپٹمبر 2023 سے   کوچنگ کلاسس کا آغاز ہو جائے گا

 جہاں ماہر اساتذہ کے ذریعہ مفت  سیول سرویسس کوچنگ دی جائے گی ۔ جس میں مفت کوچنگ کے ساتھ ہی ساتھ لاجنگ اور بورڈنگ کا انتظام بھی مفت رہے گا۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی ایک  جامع لائبریری،  ہائی  اسپیڈانٹرنیٹ  ، ورزش  کے لئےجم اور اسپورٹس کی سہولتوں سے  آراستہ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.