the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
آن لائن فارم ایم ایس کے ویب سائیٹ پر دستیاب
حیدرآباد، 24 / جون (پریس ریلز) ایم ایس IAS اکیڈمی کے مفت اقامتی کوچنگ کاداخلہ ٹسٹ 14 جولائی کو کل ہند سطح پرکرایا جارہاہے اوراس داخلہ ٹسٹ کافارم ا یم ایس کے ویب سائیٹ www.mseducationacademy.in پر آن لائن کردیا گیا ہے۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے آج پریس کو اسکی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ IAS مفت رہائشی کو چنگ کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نے حیدرآباد میں تین سال قبل ایک ریسڈنشل کوچنگ اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا تھا جس میں 30 طلباءکو داخلہ دیا جاتا ہے۔ اس IAS اکیڈمی میں طلباءکو بالکل مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے اور ساتھ ہی طعام اور قیام کی سہولیات بھی مہیا کرائی جاتی ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ امسال ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی IAS اکیڈمی کا انٹرنس ٹسٹ 14 جولائی کو ملک بھر کے 65 شہروں میں منعقد ہو رہا ہے۔ ملک کے 22 ریاستوں میں یہ ٹسٹ



منعقد کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ اس ٹسٹ میں شریک ہونے والے طلباءکو ایم ایس کے ویب سائیٹ www.mseducationacademy.in پر ایک آن لائن فارم پُر کرکے اپنے ٹسٹ سنٹر کا انتخاب کرنا ہوگا۔مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے بتایا کہ امسال ٹسٹ سنٹرس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور ملک کے 65 شہروں میں ٹسٹ سنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔
تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباءکو حیدرآباد / دہلی میں انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا اور پھر میرٹ کی بنیاد پر انہیں ایم ایس IAS اکیڈمی میں داخلہ دیا جائے گا۔
 واضح رہے کہ مسلم نوجوانوں کو ملک کی بیوروکریسی کا حصّہ بنانے کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نے اپنے CSR Initiative کے تحت ایم ایس IAS اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا ہے جہاں طلباءکو مفت قیام و طعام کے ساتھ سیول سرویسس کی کوچنگ فراہم کرائی جاتی ہے۔ مزید معلومات کے لئے 9030045422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ آن لائن فارم پُرکرنے میں کسی دشواری پیش آنے پر اس فون میں9959350222 رابطہ کریں۔ 






اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.