the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مانو میں مولانا آزاد پر ورچول میوزیم پروفیسر رحمت اللہ کے ہاتھوں کا افتتاح۔ پروفیسر صدیقی محمود اور پروفیسر ظفر الدین کے خطاب
 
حیدرآباد، 28اگست (پریس نوٹ) مولانا ابوالکلام آزاد نے مسلمانوں کو جدو جہد آزادی سے جوڑنے کے لیے کہا تھا ” اور لوگوں کا جدو جہد آزادی سے جڑنا حب الوطنی کا تقاضہ ہوسکتا ہے لیکن مسلمانوں کو جدو جہد آزادی کے ساتھ جڑنا حب الوطنی کے ساتھ شرعی تقاضہ بھی ہے۔ کیونکہ اسلام میں آزادی کی بہت اہمیت ہے۔“ اس کے لیے انہوں نے ہندو - مسلم اتحاد پر زور دیا۔ قومی ایجوکیشن پالیسی 2020 میں ایسی باتوں بھی پر توجہ دی گئی ہے جن پر مولانا آزاد نے بہت پہلے توجہ دلائی تھی۔ اس میں مادری زبان میں تعلیم کی فراہمی، سائنس پر توجہ، تحقیق پر زور شامل ہے۔ مولانا آزاد ایک عمدہ صحافی اور صاحب طرز ادیب کے ساتھ بہت بڑے عالم دین اور مفسر بھی تھے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج نے آج یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر مولانا ابوالکلام آزاد ورچول (آن لائن) میوزیم کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔ میوزیم میں مولانا آزاد کی نادر تصاویر، ان کی تحریر و تقاریر اور ویڈیوز موجود ہوں گے۔
پروفیسر رحمت اللہ نے کہا کہ مولانا آزاد نے بحیثیت صدر کانگریس متحدہ قومیت پر توجہ دلائی یکجہتی کو فروغ دیا۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد انہیں بجا طور پر سب سے اہم وزارت یعنی تعلیم کا قلمدان حوالے کیا گیا اور وہ مفکر تعلیم بن کر ابھرے ان کے قائم کردہ ادارے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، ساہتیہ اکیڈیمی اور دیگر کی اہمیت آج سب پر عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورچول میوزیم کے لیے یونیورسٹی کے چانسلر



ڈاکٹر فیروز بخت احمد نے بھی کچھ نادر تصاویر فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے قیام کے بعد سے وائس چانسلرس اور دیگر اراکین نے بھی مولانا آزاد کی نادر تصاویر، تحریریں، تقاریر کو جمع کیا ہے جو لائبریری، آئی ایم سی اور مرکز برائے مطالعاتِ اردو ثقافت کے پاس محفوظ ہیں۔ انہیں اب ورچول میوزیم میں آن لائن فراہم کیا جائے گا اور اس میں بتدریج مختلف ذرائع سے حاصل کردہ مواد کے ذریعہ اضافہ کیا جائے گا۔ اس طرح یہ مولانا آزاد پر ایک مستند ذخیرہ ہوگا جس سے معلومات کے حصول کے خواہشمندوں اور محققوں کو فائدہ ہوگا۔
پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد بیسویں صدی کے ایک اہم ترین رہنما تھے۔ انہوں نے تقریروں، تحریروں سے ایک زمانے کو اپنا گرویدہ بنالیا۔ انہوں نے قومی یکجہتی کے پیغام کو پھیلانے انتھک جدوجہد کی۔ مانو کے اراکین اس میوزیم میں مولانا آزاد کے متعلق مزید مواد فراہم کرتے ہوئے اس اضافہ کریں۔
پروفیسر محمد ظفر الدین، ڈائرکٹر، سی یو سی ایس نے کارروائی چلائی اور خیر مقدم کیا۔ انہوں نے مولانا آزاد کی خدمات اور بطور خاص غبارِ خاطر کا تذکرہ کیا اور کہا کہ مولانا آزاد کی ہمہ جہت شخصیت سے منسوب یونیورسٹی میں ان کی یادگار پرمشتمل آن لائن میوزیم کو مولانا کو ایک عمدہ خراج ہے۔
۔ ڈاکٹر محمد کامل، انچارج ڈائرکٹر، سی آئی ٹی اور جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی نے انتظامات کی نگرانی کی۔ پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈی ایس ڈبلیو، پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی و دیگر موجود تھے۔ سنٹر فار انفامیشن ٹکنالوجی نے مختصر وقت میں گیلری تیار کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.