the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 جون (یو این آئی) ملک بھر میں سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن(سی بی ایس ای) کے کلاس 12 کے باقی ماندہ امتحانات کی منسوخی کے لئے جمعرات کو کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا اور سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت سے متبادل امتحانات اور امتحانات کے نتائج سے متعلق مختلف پہلوؤں پر واضح موقف کے ساتھ پیش ہونے کو کہا۔
جسٹس اے ایم خانویلکر ، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہا کہ کل صبح ساڑھے دس بجے حتمی سماعت سے قبل حکومت ترمیمی مسودہ نوٹیفکیشن پیش کرے گی۔
مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشارمہتا نے عدالت کو بتایا کہ شمال مشرقی دہلی میں پرتشدد فساد کی وجہ سے منسوخ ہونے والے 10 ویں کے امتحانات اور کورونا انفیکشن کی وجہ سے منسوخ ہونے والے 12 ویں کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک



ہونے تھے، لیکن حکومت نے اس پروگرام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ امتحان کے لئے اسکول خالی نہیں ہیں اور کورونا وائرس کی وبائی صورتحال بھی خوفناک ہے۔
مسٹر تشارمہتا نے کہا کہ دسویں جماعت کے طلبہ کے امتحانات کا نتیجہ داخلی تجزیے کی بنیاد پر دیا جائے گا، جبکہ بارہویں جماعت کے طلبہ کے لئے متبادل امتحان کا انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جو طلبہ امتحان دینا چاہتے ہیں ان کے لئے امتحان بعد میں ہوگا، مگر اس موقع پر عدالت نے حکومت سے بہت سارے سوالات پوچھے، مثال کے طور پر، امتحان کے نتائج کی تاریخ کیا ہوگی اور نیا تعلیمی سیشن کیسے طے ہوگا؟
حکومت کے جواب کو غیر اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ وہ کل صبح اس سلسلے میں کوئی حتمی حکم جاری کرے گی، لیکن اس سے قبل حکومت کو ان تمام نکات پر وضاحت کے ساتھ ایک ترمیم شدہ مسودہ نوٹیفکیشن پیش کرنا ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.