the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

بی ٹیک، بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ و پالی ٹیکنک پروگرامس دستیاب۔ 10 جولائی آخری تاریخ


حیدرآباد، 25جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020-21 کے لیے پروفیشنل اور تکنیکی کورسز جیسے بی ٹیک، ایم ٹیک، ایم بی اے، ایم سی اے، بی ایڈ، ایم ایڈ، ڈی ایل ایڈ اور پالی ٹیکنک ڈپلومہ میں 10 جولائی تک داخلوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یونیورسٹی میں مختلف اسکولوں کے تحت پروفیشنل تعلیم دی جاتی ہے جس میں اسکول برائے ٹیکنالوجی، اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت، اسکول برائے تعلیم و تربیت، اسکول برائے کامرس و بزنس مینجمنٹ، اسکول برائے سائنس وغیرہ شامل ہیں۔

 

یہاں کے کئی طلبہ کو کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعہ نوکریاں حاصل ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کے فارغین کو بھی خانگی اور سرکاری نوکریاں حاصل ہوتی ہیں۔ ملکی سطح پر ٹیچروں کی بھرتی کے لیے منعقدہ سنٹرل ٹیچر ایلیجبلیٹی ٹسٹ (سی ٹی ای ٹی) میں مانو کے شعبہ تعلیم و تربیت اور 8 کالج برائے تعلیم اساتذہ کے فارغین نے ہندوستان بھر کے ٹیچر ایجوکیشن کالجوں میں سب سے بہتر مظاہرہ کیا۔

یہاں پر قابل اسٹاف، بہترین انفراسٹرکچر، اسمارٹ کلاس رومس، آڈیٹوریمس اور زائد نصابی سرگرمیاں جیسے کھیل کود، فنون لطیفہ کی تربیت کا بھی نظم ہے۔ مدرسے کے فارغین جنہوں نے یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی کو بھی فیس بک اور دیگر بین قومی کمپنیوں میں ملازمت حاصل ہوئی ہے۔

دیگر کورسز میں پی ایچ ڈی (اردو، انگریزی، ہندی، عربی ،فارسی، مطالعات ترجمہ ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق



عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات،سماجیات؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات؛ کمپیوٹر سائنس، ایس ای آئی پی) پروگراموں میں بھی انٹرنس کے ذریعہ داخلے دستیاب ہے۔

اردو میڈیم میں اعلی تعلیم فراہم کرنے والی ملک کی یہ واحد جامعہ ہے۔آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔ درخواستیںیونیورسٹی ویب سائٹmanuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔
بی ٹیک اور ایم ٹیک، کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹکنالوجی کے مضمون میں دستیاب ہے۔

پالی ٹیکنک ڈپلومہ کورسز میں سیول انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ ،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔

یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر حیدرآباد کے علاوہ بی ایڈکورس یونیورسٹی کے کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن واقع بھوپال، دربھنگہ، اورنگ آباد، آسنسول، سنبھل، نوح، بیدر پر دستیاب ہےں جبکہ ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی (ایجوکیشن) میں داخلے صرف حیدرآباد، بھوپال اور دربھنگہ میں دیئے جارہے ہیں۔

تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔
ایسے کورسز جن میں داخلہ میرٹ کی اساس پر دیا جارہا ہے ان کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر ہے۔میرٹ کورسز کی تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.