the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد،15،جون(اعتمادنیوز) مولانا آزاد نیشل اردو یونیورسٹی کے انجمن طلباءقدیم مانوالمونی اسوسی ایشن کی جانب سے تلنگانہ ایس ایس سی اردو میڈیم ٹاپر س2019ءکے تہنیت کا آج اُردو گھر مغلپورہ میں انعقاد عمل میں آیا۔
اس پروگرام میں تلنگانہ کے اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے لڑکیو ں اور لڑکوں کو سرٹیفیکٹ اور ٹرافی دی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد طالب عملوں میں تعلیم کے شعور پیدا کرنا ، آگے پڑھائی کو جاری رکھنا ،اردو سے مزید کورسیس میں حصہ لینا ۔اور ان طالب علموں کوہمت دلانا جو اردو سے تعلیم حاصل کرکے اپنے آپ کو دیگر میڈیم کے طلبہ سے کمزور سمجھتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔مانو المونی ہمیشہ اردو سے زیر تعلیم طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرتا آرہاہے۔ اور اس پروگرام میں بھی ان طالب علموں کو سرٹیفیکٹ دیا گیا جو اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے ٹاپ کیا۔
اس پروگرام کے مہمان خصوصی رکن اسمبلی یاقوت پورہ جناب احمد پاشاہ قادری ، مانو المونی اسوسی ایشن کے زیر اہتمام تلنگانہ اردو میڈیم کے ایس ایس سی ٹاپرس کی تہنیتی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چندرائن گٹہ ایم ایل اے جناب اکبر الدین اویسی اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایوان میں آواز اٹھائیں گے، انہوں نے اعجاز علی قریشی صدرمانو المونی اسوسی ایشن کی کوششوں کی ستائش کی۔
اس موقع پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے پروفیسر محمد مصطفے علی سروری نے ایس ایس سی ٹاپرس کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اردو میڈیم سے پڑھنے والے طالب علموں کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے انہوںنے مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ،فرانس،چائنا جس طرح اپنی مادری زبان میں ترقی کی ہے ویسے ہی ہر قوم اپنی مادری زبان میں ہی ترقی کرسکتی ہے۔اس لیے اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں لڑکیاں ہی پڑھ رہی ہیں اور لڑکے لڑکیوں سے پچھے رہے گئے ہیں۔ اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو کافی پریشانیاں اور مسائل ہیں ،اور لڑکیوں کے سرکاری اسکولوں میں بیت الخلاءکے



مسائل کی طرف سے محمد مصطفے علی سروری نے توجہ دلائی۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں اردو میڈیم اسکولس خطرے میں ہیں اسکولوں میں ایڈمیشن نہیں ہورہے ہیں جسکی وجہ سے سرکاری ٹیچرس کی نوکریاں بھی خطرے میں ہے۔اس موقع پر موجود تلنگانہ اردو اکیڈمی کے چیئرمین جناب رحیم الدین انصاری نے اعلان ایس ایس سی ٹاپرس کے اعلان کرتے ہوئے کہا جو ٹاپ آئے ہیں انکی انٹرمیڈیٹ کی فیس اردو اکیڈمی اداکرئے گی۔اور ساتھ ہی انہوں نے کہا ان کی بھی ابتداءسے ہی اردو میڈیم میں تعلیم ہوئی۔
اس پروگرام میں المونی اسوسی ایشن کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے 100 سے زائداردو میڈیم ایس ایس سی ٹاپر میں کواسنادات و مومینٹوز دیئے گئے ۔
صدر مانو المونی اسوسی ایشن اعجاز علی قریشی نے اپنے خطاب میں طالب علموں سے کہا کہ وہ اردو بذریعہ تعلیم کو جاری رکھے‘ کیونکہ اردو میں وہ تمام کورسیس موجود ہیں جو دیگر زبانوں میں ہے انہوں نے اردو یونیورسٹی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں ڈگری‘ پوسٹ گرایجویٹ‘ آئی ٹی‘ پالی ٹکنیک اور دیگر کورسیس میں ایڈمیشن لیکر اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ اور یونیورسٹی میں طالب علموں کو اسکالر شپ بھی دیجاتی ہے جس آپ کو پڑھائی میں کافی حد تک مدد ملتی ہے۔ اردو میڈیم سے پڑھنے والوں کو کبھی بھی احساس کمتری کاشکار نہیں ہوناچاہیے۔ کیونکہ اردو میں بھی مستقبل روشن ہے۔
اس پروگرام میں میزبان اعجاز علی قریشی صدرمانو المونی اسوسی ایشن کے علاوہ جناب رحیم الدین انصاری چیئرمین تلنگانہ اردو اکیڈمی،جناب احمدپاشاہ قادری معزز رکن اسمبلی تلنگانہ،جناب ریاض الحسن افندی معزز رکن قانون ساز کونسل کے علاوہ محمد مصطفے علی سروری اسوسی ایسیٹ پروفیسرمانو اور دیگرموجود تھے۔
پروگرام کے اختتام میں مانو المونی کے جوائنٹ سیکرٹری جناب محمد ایوب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اُردو بزریعہ تعلیم حاصل کرنے والوں  کی ترقی ممکن ہے مگر اسکے لیے محنت اور لگن ضروری ہے۔ آخر میں محمد ایوب نے تمام مہمانان خصوصی کاشکریہ ادا کیا اور تمام طالب علموں کو مبارکباد پیش کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.