: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔ 25فروری (یو این آئی)وزارت فروغ انسانی وسائل نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز کے استعفی کو منظور کرلیاہے۔
اس خصوص میں انڈر سکریٹری حکومت ہند ایس کے بسواس کی دستخط سے یونیورسٹی کے
رجسٹرار کو جاری کردہ مکتوب جس کی نقل وائس چانسلرکوبھی جاری کی گئی میں کہا گیا کہ ڈاکٹر پرویزنے یونیورسٹی کے وزیٹر و صدر جمہوریہ ہند کو اپنا استعفی دیا ہے جس پر صدرجمہوریہ نے اس کو منظور کرتے ہوئے 28فروری سے ان کو اس ذمہ داری سے سبکدوش کردیا ہے۔