: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، یکم مارچ (یو این آئی) پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج و ڈین اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو تعلیم کے شعبہ میں ان کی نمایاں خدمات پر گذشتہ ہفتے مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد میں باوقار مولانا آزاد میموریل ایوارڈ عطا کیا گیا۔
مولانا آزاد چیئر، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ
یونیورسٹی، اورنگ آباد؛ مولانا آزاد ریسرچ سنٹر، میونسپل کاپوریشن اورنگ آباد؛ لوک سیوا ایجوکیشن سوسائٹی کے آرٹس اینڈ سائنس کالج، اورنگ آباد؛ چشتیہ کالج آف آرٹس اینڈ سائنس ، خلد آباد، اورنگ آباد کے تعاون سے مولانا ابوالکلام آزاد کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک روزہ قومی سمینار میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔
سمینار کا عنوان ”ادب، ثقافت اور صحافت: ایک عصری تجزیہ“ تھا۔