the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) دہلی کے سرکاری اسکولوں میں انجینئرنگ، میڈیکل اور دیگر تکنیکی شعبوں میں کیریئر بنانے کے خواہشمند بچوں کو اب داخلہ امتحان کی تیاری کے لیے ماہرین کی طرف سے مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ بہت سے بچوں کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ بہترین میڈیکل یا انجینئرنگ اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور ڈاکٹر-انجینئر بنیں لیکن ان کے والدین کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کی مہنگی فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ کچھ خاندان اس خواب کو پورا کرنے کے لیے اپنا پیٹ کاٹ کر بھی بچوں کے داخلہ امتحانات کی کوچنگ کے لیے مہنگی فیس ادا کرتے ہیں، لیکن دہلی کے تناظر میں یہ تصویر



بدل رہی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں اب دہلی کے سرکاری اسکولوں میں سائنس کے مضامین میں پڑھنے والے بچوں کو ماہرین کے ذریعہ نیٹ، جے ای ای، پیرامیڈیکل اور دیگر تکنیکی شعبوں کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے داخلہ امتحانات کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس قدم سے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں اب ہزاروں کی تعداد میں مستقبل کے ڈاکٹر، انجینئر، سائنس داں، اسٹیم ایکسپرٹ وغیرہ تیار ہوں گے، جو پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کریں گے۔ دہلی حکومت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع تک مساوی رسائی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور یہ مفت کوچنگ پروگرام اس سمت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.