: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 18 اپریل (ذرائع) تلنگانہ چیف منٹسر کے چندر شیکھر راؤ اپنے پوتے کی گریجویشن تقریب میں شریک ہوئے- کے ٹی راما راؤ کے بیٹے ہمانشو راؤ کو 12ویں جماعت کا گریجویشن سرٹیفکیٹ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے، زندگی میں نئی بلندیوں کو حاصل کرنے اور سماج کی خدمت کرنے کی ترغیب
دی-
آئی ٹی وزیر کے ٹی راما راؤ کے بیٹے ہمانشو راؤ نے 12 ویں کلاس مکمل کی اور منگل کو یہاں گچی باؤلی کے اوکریج انٹرنیشنل اسکول سے گریجویشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔
اس موقع پر چیف منسٹر کے ساتھ خاندان کے دیگر افراد بشمول ان کی اہلیہ شوبھا، راما راؤ اور ان کی اہلیہ شیلیما، ہمانشو کی بہن الیکھیا اور دیگر رشتہ داروں نے گریجویشن ڈے کی تقریبات میں شرکت کی۔