the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بہترتدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ’’ٹیچرآئیکن 2024 ایوارڈ سے نوازاگیا
حیدرآباد۔ 11 نومبر (پریس نوٹ)
اسوسی ایشن آف مائناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس (اے ایم ای آئی) کی جانب سے قومی یوم تعلیم کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر بہتر تدریسی ریکارڈ رکھنے والے اساتذہ کو’’ٹیچرآئیکن 2024 ‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ فیڈریشن آف تلنگانہ چمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے، کے ایل این پرساد آڈیٹوریم میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔
 

 

بہتر تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو سرٹیفیکٹس اور شال پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پرتلنگانہ اقلیتی ریزیڈینشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (ٹمریز) کے وائس چیرمین اور صدرجناب محمد فہیم الدین قریشی کو مدعو کیا گیا ۔

اے ایم ای آئی کے معتمد جناب ڈاکٹر محمد ساجد علی نے اے ایم ای آئی کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ٹیچرس ڈے کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن ٹیچرس ڈے کے موقع پر تمام ہی ٹیچروں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی ہے ۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اے ایم ای آئی نے ٹیچروں کی حوصلہ افزائی کے لئے مولانا ابوالکلام آزاد کی پیدائش کے دن کا انتخاب کیا ہے ۔
ڈاکٹر ساجد علی نے مزید کہاکہ مولانا ابوالکلام آزاد ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے اور وہ ہردور کے افراد کے لئے ایک مثالی قائد اوررہبر ہیں ۔ مولانا ابوالکلام آزاد ایک دور اندیش مفکر اور جدوجہد آزادی کے صف اول کے قائد رہے ہیں ۔

معروف ماہرمعاشیات جناب پروفیسر عامراللہ خان نے پروگرام کی صدارت کی ۔ جناب عامراللہ خان صاحب نے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ملک کی خوشحالی اُس ملک کے اداروں کی بہتر کارکردگی سے ہوتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملک کی اصل ترقی اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد سے نہیں ہوتی ہے ۔ بلکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں قوم کے بچوں کی ذہن سازی کرنے والے اساتذہ کا اہم رول ہوتا ہے اس موقع پر انہوں نے خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک سویڈن ، فن لینڈ اور ناروے جیسے ممالک کی مثال پیش کی۔ اے ایم ای آئی کے ساتھ منسلک اسکولوں کے ذمہ داروں کے علاوہ ٹیچروں کی بڑی تعداد میں شرکت سے کے ایل این پرساد آڈیٹوریم تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا ۔

جناب انور احمد صاحب صدر اے ایم ای آئی و منیجنگ ڈآئرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے بھی اجلاس کو خطاب کیا ۔ جناب انور احمد نے کہاکہ مولانا ابوالکلام آزاد کی اعلیٰ درجہ کی سوچ و فکر سے نسبت کرنے کے لئے ٹیچروں کو اعزازات سے نوازنے کے لئے گیارہ نومبرکی تاریخ مقرر



کی گئی ہے ۔
انہوں نے مہمان خصوصی ٹمریز کے صدر جناب فہیم الدین قریشی کے بارے میں کہاکہ ریاست کے اقلیتی تعلیمی اداروں اور بچوں کے تعلیمی معیارمیں اضافہ کا ارادہ کرتے ہوئے جناب فہیم الدین قریشی ٹمریزنے اہم ذمہ داری اپنے سر لی ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں یہ اسکول کافی ترقی کریں گے۔ جناب انور احمد نے کہاکہ تمام ہی ٹیچرس خاص ہیں اُن کا اپنا ایک اہم مقام و مرتبہ ہے ۔
جناب انور احمد نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ اے ایم ای آئی کی سوچ ، اسٹیج پر موجود قائدین کی فکر اور ہمارے بچوں کی سوچ اگر ایک جگہ جمع ہوجائے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ صدرٹمریزجناب فہیم الدین قریشی نے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی ادارے چلانا بڑی ذمہ داری کا کام ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی کارکردگی کو کافی سراہا ۔ ۔ جناب فہیم الدین قریشی نے تلنگانہ میں اقلیتی تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکنہ اقدام کرنے کا یقین دلایا۔
غلام احمد کالج آف ایجوکیشن کی پروفیسر ڈاکٹر وِبھا آستھانہ اور سِسٹر نِویدیتا اسکول کی پرنسپل مسز للتا کماری کے علاوہ ممبرآف پارلیمنٹ جناب انیل کمار یادو نے بھی پروگرام کو خطاب کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر وبھا آستھانا نے اپنے خطاب کے دوران تمام ٹیچروں کو مفید مشورے دیئے ۔

انہوں نے کہاکہ علم حاصل کرنا زندگی بھر کا عمل ہے ۔ ٹیچروں کو بھی چاہیے کہ وہ ہمیشہ سیکھتے رہیں ۔ سوشیل میڈیا کے عام استعمال کی وجہ سے تعلیم کے معاملے میں بچوں کی توجہ میں کمی کو لیکرانہوں نے تشویش ظاہر کی ۔
ڈاکٹر وبھا آستھانا نے ٹیچروں میں ڈسپلن کی پابندی پر زوردیا اورساتھ ہی ساتھ بچوں میں صبر، تحمل اور برداشت کے جذبہ کو پروان چڑھانے کی تلقین کی۔ اس موقع پر پرنسپل سسٹرنودیتا اسکول مسز للتا کماری نے نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اساتذہ اپنے نجی مسائل اور خاندانی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے درس و تدریس کی اہم ذمہ داری کو بھی بحسن و خوبی انجام دیتے ہیں ۔اس موقع پر ‘پرنسپل صاحب’
کے نام سے شروع کردہ شارٹ فلم سیریز کی پہلی قسط ‘کلاس روم کے گمنام ہیروس ‘ کا اجراء کیا گیا ۔
ٹمریز کے صدر جناب فہیم الدین قریشی نے اس ویڈیو سیریزکو لانچ کیا ،تعلیم کے موضوع پر بنائی گئی اس فلم سیریز کے ہر ایپیسوڈ میں مشہور اداکار عدنان ساجد خان عرف گلو دادا پرنسپل صاحب کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
اس پروگرام میں اے ایم ای آئی کے ذمہ داروں میں محمد ظفراللہ فہیم کنوینر، جناب وقار احمد خالد صاحب جوائنٹ سکریٹری کے علاوہ اے ایم ای آئی کے دیگر کئی ارکین اور اسکولوں کے ٹیچروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.