: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 21 اگست (یو این آئی) ریلائنس فاؤنڈیشن کی سالانہ اسکالر شپ کے لیے درخواستیں ایک بار پھر طلب کی گئی ہیں ریلائنس فاؤنڈیشن تعلیمی سال 2025-26 کے لیے 5100 طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کرے گی اسکالر شپ کے لیے صرف پہلے سال کے با قاعدہ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ ہی
درخواست دے سکتے ہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے ہندوستان کی سب سے بڑی اسکالر شپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 2022 میں ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئر پر سن نیتا امبانی نے دھیر و بھائی امبانی کے 90 ویں یوم پیدائش پر 10 سال میں 50,000 اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا تھا۔