کیا تمام UPI ادائیگیاں مکمل طور پر مفت رہنی چاہئیں؟

حیدرآباد میں اسوسی ایشن آف مینارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز، AMEI کی جانب سے تلنگانہ کے اقلیتی اسکولوں کے بہترین اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2026 تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔
برلا پلانیٹوریم کے بھاسکر آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں 65 رکن اسکولوں کے 130
اساتذہ کو تعلیمی خدمات پر اعزازات پیش کیے گئے۔
تقریب میں AMEI جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد ساجد علی، صدر انور احمد، ریٹائرڈ آئی اے ایس سید عمر جلیل اور یاقوت پورہ رکن اسمبلی جعفر حسین میر اج سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ مقررین نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں طلبہ اور قوم کے مستقبل کی تعمیر میں اہم قرار دیا۔