the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
 حیدرآباد،5 مئی (پریس نوٹ) آج ایسوسی ایشن آف مائناریٹی ایجوکیشن (اے ایم ای) کے صدر جناب انور احمد کی قیادت میں ایک وفد نے ٹیمریز (تلنگانہ مینارٹیز ریسیڈینشیل ایجوکیشنل سوسائٹی) کے چیئرمین جناب محمد فہیم الدین قریشی سے ملاقات کی۔ اس وفد میں تقریباً 25 ارکان شامل تھے۔


وفد نے اقلیتی تعلیمی اداروں کو درپیش بنیادی مسائل پر روشنی ڈالی، جن میں آئینی ضمانتوں کے نفاذ، اقلیتی سرٹیفکیٹس کے اجرا، اور تعلیمی نصاب میں زبان کے مسائل شامل تھے۔


وفد نے زور دیا کہ اقلیتی تعلیمی اداروں کو آئین کے آرٹیکل 30 کے تحت حاصل خودمختاری کو تسلیم کیا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق ان اداروں کو انتظامی آزادی دی جائے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اقلیتی تعلیمی اداروں کو رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت اس فیصلے کو نافذ کرے تاکہ اقلیتی ادارے اپنی تعلیمی پالیسیوں میں خودمختار رہیں۔

 وفد نے تشویش ظاہر کی کہ مجوزہ ریگولیٹری اور مانیٹرنگ کمیٹیوں کے قیام سے اقلیتی تعلیمی اداروں کی خودمختاری متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ اقلیتی اداروں کے لیے علیحدہ جی او جاری



کیا جائے، جیسا کہ 1988 میں جی او ایم ایس 25/26 کے تحت کیا گیا تھا۔

 ریاست میں تقریباً 3000 اقلیتی تعلیمی ادارے ہیں، جن میں سے صرف 300 کو اقلیتی سرٹیفکیٹس حاصل ہیں۔ وفد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی اداروں کے لیے سرٹیفکیٹس کے اجرا کے عمل کو آسان بنایا جائے۔

وفد نے نشاندہی کی کہ 2014 کے بعد سے تلگو کو دوسری زبان کے طور پر پڑھنے والے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ نصاب میں سنسکرت کے الفاظ کی بھرمار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تلگو کا نصاب سادہ اور عام فہم بنایا جائے تاکہ غیر تلگو مادری زبان رکھنے والے طلباء کو سہولت ہو۔

جناب فہیم الدین قریشی نے وفد کی باتوں کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ ان مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ چیف منسٹر اور سیکریٹری ایجوکیشن سے ملاقات کا اہتمام کریں گے تاکہ اے ایم ای کے وفد کو اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع ملے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اقلیتی سرٹیفکیٹس کے اجرا کے مسئلے کو بھی حکومت کے سامنے رکھیں گے۔
اس موقع پر وفد میں اے ایم ای کے سیکرٹری جناب محمد ساجد علی، جائنٹ سیکرٹری جناب وقار احمد خالد، اور ممبران جناب محمد شمس الدین، جناب امیر حسین، اور جناب محمد علی سہیل سٹی پریسڈنٹ آئٹا بھی شامل تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.