the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے خلاف سخت قوانین بنائے جانے چاہئیں؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے

تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی تعلیمی رہنمائی کے لیے مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے گزشتہ 20 برسوں سے جاری تعلیمی مہم کے تحت دسویں جماعت کے طلبہ میں سالارِ ملت آل اِن ون ماڈل پیپرز تقسیم کیے جا رہے ہیں، تاکہ طلبہ ایس ایس سی امتحانات کی بہتر انداز میں تیاری کرسکیں۔ اسی سلسلے میں آج حلقہ کاروان کے رکن اسمبلی  کوثر محی الدین نے مشیرآباد کے گورنمنٹ



اردو میڈیم اسکول میں دسویں جماعت کے طلبہ میں سالارِ ملت ماڈل پیپرز تقسیم کیے۔ اس موقع پر  بیرسٹر اسدالدین اویسی کے پی اے اور پارٹی کے جوائنٹ سیکرٹری سید مشتاق احمد اور مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر لیڈر محمد یامین خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں امتحانات کی بہتر تیاری اور تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.