the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 11 جون (یواین آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کو آئی این آئی سی ای ٹی 2021 کا امتحان ایک ماہ کے لئے ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے یہ امتحان پہلے 16 جون کو ہونے والاتھا۔ جج اندرا بنرجی اورجج ایم آرشاہ کی بنچ نے 23 ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے گروپ، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن، میڈیکل اسٹوڈنٹ نیٹ ورک (چھتیس گڑھ چیپٹر) اورکووڈمریضوں کے علاج میں مصروف 35 دیگر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی درخواستوں پر سماعت کرنے کے بعد یہ حکم دیا۔
عدالت نے کہا، ’’امیدواروں نے جن مراکز کو منتخب کیا ہے، وہ ان سے کافی دور کووڈ ڈیوٹی کررہے ہیں۔ انہیں تیاری کرنے کا مناسب وقت نہیں ملا ہے، اس کے پیش نظر ہمارا ماننا ہے کہ 16 جون



کی تاریخ امتحان کے لئے مقررکرنا منمانی ہے۔ ہم ایمس کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ اس امتحانات کو کم ازکم ایک ماہ کے لئے ملتوی کردیں۔
درخواست گزاروں نے 16 جون کو امتحان کروانے کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بیشتر ڈاکٹرمختلف اسپتالوں میں کووڈ ڈیوٹی کررہے ہیں اورانہیں امتحان کے تیاری کا مناسب وقت نہیں ملا ہے۔
انہوں نے درخواست میں پوسٹ گریجویٹ کورس میں داخلہ کے لئے ہونے والے امتحانات کو ملتوی کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بارے میں ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔
درخواست گزاروں کے وکیل اروند داتارنے کہا کہ جب مئی میں ہونے والے نیٹ امتحانات اگست تک ملتوی کئے جاسکتے ہیں تو آئی این آئی سی ای ٹی کے امتحانات کیوں نہیں ملتوی کئے جاسکتے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.