the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں خواتین کی حفاظت اب بھی دور کا خواب ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 9ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) ، حیدرآباد میں داخلے جاری ہیں۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل آئی ٹی آئی کے بموجب ڈرافٹسمین سیول، میکانک (ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ)، الیکٹریشین، الیکٹرانک میکانک اور پلمبنگ جیسے روزگار پر مبنی کورسز میں داخلے کے لیے درخواست فارمس 14ستمبر 2020 تک داخل کرسکتے ہےں۔امیدوارکو یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر اپنا رجسٹریشن کروانا ہوگا اور ٹریڈس کی ترجیح کے تسلسل میں اپنی درخواستیں آن لائن داخل کرنی ہوںگی۔ تمام اصل سرٹیفکیٹس کی اسکان کاپی بھی یونیورسٹی ویب سائٹ پر اپلوڈکرنی ہوگی۔
تمام درخواست گذاروںکو چاہیے کہ دسویں سطح پر اردو بطور مضمونزبانذریعہ تعلیم کامیاب کرچکے ہوں۔ کورس کے لیے درکار اعلی ترین قابلیت اگر 8ویں کامیاب ہوں تب درخواست گذارکو چاہیے کہ اردو بطور مضمونزبانذریعہ تعلیم 8ویں کامیاب کرچکے ہوں۔ تمام پروگرامس کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ داخلہ میرٹ کی بنیاد پرہوگا۔ مذکورہ تمام پروگرامس کے لیے کوئی فیس نہیںلی جائے گی۔ البتہ قابل واپسی احتیاطی رقم 60/- روپئے داخلے کے وقت ڈپازٹ کرنی ہوگی۔ حکومت ہند کے قواعد کے مطابق ریزرویشن پالیسی کا اطلاق ہوگا۔ مزید تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہےں۔

اردو یونیورسٹی میں قومی تعلیمی پالیسی پرویبینار
حیدرآباد، 9ستمبر (پریس نوٹ) مرکزِ پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذ اردو ذریعہ تعلیم،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام دو روزہ ویبینار بعنوان”قومی تعلیمی پالیسی 2020“ کا انعقاد 16-17 ستمبردوپہر2تا5 بجے عمل میں لایا جا رہا ہے۔
ویبنار پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ،انچارج وائس چانسلرکے زیر سرپرستی اور پروفیسر صدیقی محمد محمود ،انچارج رجسٹرار،کی نگرانی میں منعقد کیا جارہا ہے۔
پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائریکٹر مرکز کے بموجب ویبنار میں شرکت کے خواہشمند http://lms.manuu.edu.in/eClass/login/signup.php پر فری رجسٹریشن کرواسکتے ہےں۔ شرکا کو ای سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔
ڈاکٹر اجئے کمار چوبے(ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن ،دہلی)، ڈاکٹر سجاد احمد(جامعہ ملیہ اسلامیہ)، ڈاکٹر سنجے کمار(ڈاکٹر ایچ جی سی یو، ساگر)، ڈاکٹر سندیب کمار(یونیورسٹی آف دہلی) کے علاوہ مانو سے پروفیسر محمد مشاہد، پروفیسر ایم وناجا، ڈاکٹر سید عمان عبید اور ڈاکٹر بدراسلام ویبنار کے مقررین میں شامل ہےں۔
مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر اشونی، ویبینار کوارڈینیٹرو اسوسیٹ پروفیسر ، شعبہ تعلیم و تربیت سے فون نمبر9966498979پر ربط کیا جاسکتا ہے

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.