نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) جامعہ ہمدرد نے اپنی عالمی طلبہ برادری کے تنوع اور اتحاد کا جشن مناتے ہوئے بین الاقوامی طلبہ کی ثقافتی شام - رینڈیز ووس- 2025 کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ اس تقریب میں متعدد ممالک کی نمائندگی کرنے والے بین الا قوامی طلباء کی پر جوش شرکت دیکھنے میں آئی، اور ایران، عراق، مصر، فلسطین، سوڈان، جنوبی سوڈان، نیپال اور یمن کے سفیروں، سفارت کاروں ، اور بیورو
کریٹس سمیت ممتاز شخصیات اس سے محظوظ ہوئے۔
شام کا آغاز جامعہ ہمدرد کے ریسرچ اسکالر محمد فیضی امین کے پر تپاک استقبال سے ہوا، اس کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے ایران کلچرل ہاؤس کے سربراہ ڈاکٹر ایف فرید عصر نے قرآن پاک کی روح پرور تلاوت کی۔ اس کے بعد جموں و کشمیر کے پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے معصوم جانوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔