: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 28 جون (یو این آئی) آئی آئی ٹی (کھڑگپور) کے ایک سابق طالب علم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وادی سندھ کی تہذیب کے سکوں پر موجود علامتوں کی درست شناخت کی ہے اور انہیں رسم الخط میں ترتیب دیا ہے اور ان کا نام 'پروٹو براہمی' رکھا ہے دوبئی میں تیل اور گیس کی صنعت سے متعلق کمپنیوں میں تقریباً 20 سال تک اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے رجت راکیش نے 2003 میں شروع ہونے والی اپنی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا ہے۔ مسٹرراکیش حال ہی میں ہندوستان واپس آئے ہیں، نے یہاں یو این آئی
کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اس دور میں پائی جانے والی تمام مہریں اور دیگر مقامات پر کندہ نشانات کو ایک عام زبان کی طرح پڑھا، لکھا اور سمجھا جا سکتا ہے۔
مسٹر راکیش نے کہاکہ"مہروں کے تجزیے سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہو رہے ہیں جو ہمارے ملک، مذہب اور ثقافت کی تاریخ پر نئی روشنی ڈال سکتے ہیں۔" ان کا دعویٰ ہے کہ اگر سچ ثابت ہوتا ہےتو برصغیر پاک و ہند کی تاریخ بدل سکتا ہے اور ہمیں اپنی تہذیب کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں نئے نئے معلومات فراہم کر سکتا ہے۔