: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/28اپریل(ایجنسی) یو پی ایس سی سول سروسز 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس امتحان میں حیدر آباد کے دوری شیٹی نے ملک بھر میں ٹاپ کیا ہے ۔ جبکہ انو کمار نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ سچن گپتا آل انڈیا رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔ سال رواں مجموعی طور پر 990 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ ان میں 750 مرد اور 240 عورتیں شامل ہیں ۔
سال رواں تقریبا 40 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ جبکہ گذشتہ سال 50 مسلم امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔سال رواں مسلم امیدواروں کی کامیابی کی شرح 3.39 فیصد ہے ۔