: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کرنول26؍جولائی(اعتمادنیوز)ضلع کلکٹرکرنول مسٹر سی ایچ وجئے موہن نے
بتایاکہ اس ماہ کی30اور31تاریخوں میں محکمۂ زراعت کے انٹرویوزمنعقدکئے
جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ محکمۂ زراعت میں مخلوعہ306کانٹراکٹ جائدادوں کی
پری کے درخواستیں حاصل کی گئیں۔ ضلع کلکٹرنے کہاکہ درخواست کردہ بی ایس سی
باٹنی امیدوارمحکمہ کے ویب سائٹس
http://kurnool.ap.gov.inیاhttp://www.kurnool.ap.gov.inپرنتائج دیکھ سکتے
ہیں۔
ودھیاوالنٹیرس کی تنخواہوں کے لئے بجٹ جاری
کرنول26؍جولائی(اعتمادنیوز)ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفسرکرنول مسٹرڈی وی
سوپرکاش نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی سال2014-2015میں
سرکاری مدارس میں ودھیاوالنٹیرس کی حیثیت سے خدمات انجام دہندہ اساتذہ
کرام کی تنخواہوں کے لئے33لاکھ روپئے بجٹ جاری کردیاگیاہے۔انہوں نے تمام
ایم ای اوزکوسختی سے تاکیدکی کہ وہ جلدسے جلدودھیاوالنٹیرس کے اکاؤنٹس میں
تنخواہیں جاری کرنے کے اقدامات کریں۔
کریم اللہ خاں، نامہ نگار، کرنول۔7842452414