: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 جنوری (یو این آئی) وزارت تعلیم کی طرف سے ملک بھر کے اسکول، کالجوں، آئی آئی ٹی، این آئی آئی ٹی اور یونیورسٹیوں سے یوم جمہوریہ پریڈ- 2021 دیکھنے کے لیے مدعو کیے گئے 100 ہونہار طلبہ کو مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشانک' نے سرٹیفکیٹ آف ایکسلینس پیش
کیا۔
ان تمام طلبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے مہمان کی حیثیت سے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مدعو کیا گیا تھا، جن کی رہائش، خوراک اور آمدورفت کا انتظام وزارت تعلیم نے کیا ہے۔
مرکزی وزیر نے تمام طلبہ سے گفتگو کی اور انہیں ملک کی تعمیر کے لئے کام کرنے کی ترغیب دی۔