دفتر بزم کرنول واقع ڈاکٹر ایڈیڈ یوپی اسکول میں کیر ئر گائڈنس نامی کتاب 
کی رسم اجراء عمل میں آئی۔ رسم اجر ا کے بعد مصنف سید افتخار مشرف نے بتایا
 کہ ان کے 38 سالہ تجربے پر یہ کتاب مبنی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اس کتاب 
سے بہت سارے نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں کافی کامیابی حاصل ہوگی مزید 
انھوں 
نے کہا کہ اس کتا ب میں مختلف پیشہ وارانہ کورسس کو کس طریقے سے 
انتخاب کرنا چاہئے اور کس طرح ڈاکٹری پیشہ ، انجیئرنگ ، وغیرہ حاصل کی 
جاسکتی ہے ۔ ان تمام کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ اس موقع پر کیر گائڈنس کے 
پبلشر سید قدرت اللہ قادری، سید ولی الدین قادری ، وجہی الدین قادری، ایم 
مشاہد علی خان ، وغیرہ شریک رہے۔