the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا تمام UPI ادائیگیاں مکمل طور پر مفت رہنی چاہئیں؟

ہاں
محدود
معلوم نہیں
ذرائع:

سکندرآباد کینٹونمنٹ کے واسوی نگر میں کھانا دیر سے پہنچنے پر ایک جوڑے نے مبینہ طور پر زومیٹو ڈیلیوری بوائے آشیش پر حملہ کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ گوگل میاپ  میں آرڈر کی لوکیشن غلط ظاہر ہونے کے باعث کھانا کچھ تاخیر سے پہنچا تھا۔کھانا دیر سے پہنچنے پر آشیش اور گاہکوں کے درمیان بحث ہوئی، جو بعد میں جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ الزام ہے کہ شوہر اجے نے آشیش پر حملہ کیا، جبکہ اس کی بیوی نے بھی اس کے سر پر وار کیا۔ واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع پر بڑی تعداد میں ڈیلیوری بوائز کارخانہ پولیس



اسٹیشن پہنچے اور احتجاج کرتے ہوئے آشیش کو انصاف فراہم کرنے اور ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسی دوران اجے بھی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا، جہاں دونوں فریقوں کے درمیان دوبارہ بحث اور دھکم پیل ہوئی۔پولیس نے دونوں فریقوں کی شکایات پر مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ آشیش کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا میڈیکو لیگل معائنہ بھی کیا گیا۔ آشیش کے افراد خاندان نے الزام لگایا کہ ملزمین مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں اور دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.