حیدرآباد 8 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق سید شمس الدین عرف عامر عمر (32 سال) ساکن نرخی پھول باغ، چندرائن گٹہ پیشے کے اعتبار سے الیکٹریشن تھے۔انھوں نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی
کر لی۔ چندرائن گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کر دیا۔ متوفی کے والد نے بتایا کہ کل وہ تمام تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھےکہ ان کے بیٹے نے یہ انتہائی اقدام کیا خودکشی کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔