حیدر آباد 22 اکتوبر (یو این آئی) ہوٹل میں دوست کی سالگرہ کی تقریب کے دوران کتے سے بچنے کی کوشش میں ایک نوجوان ہوٹل کی عمارت سے گر پڑا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہو گئی۔
یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے چند
انگر پولیس اسٹیشن کے حدود کی ایک ہوٹل میں پیش آیا۔ اس نوجوان کی شناخت پالی ٹکنک کے طالب علم 24 سالہ اُودے کے طور پر کی گئی ہے جو اپنے ایک دوست کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے اس ہوٹل میں دوسرے دوستوں کے ساتھ پہنچا تھا-