: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،7 ستمبر (ذرائع) حیدرآباد کے یاقوت پورہ علاقہ میں ایک شخص نے 7 ستمبر بروز ہفتہ کو پولیس کی مبینہ ہراسانی کی وجہ سے خودکشی کرلی۔متوفی کی شناخت یونس کے نام سے ہوئی جو یاقوت پورہ ایس آر ٹی کالونی کا رہائشی تھا۔یونس کا بھتیجا چند روز قبل ایک لڑکی کے ساتھ بھاگ گیا تھا جس کی وجہ سے اسے مبینہ طور پر پولیس کی ہراسانی کا سامنا تھا۔ یونس نے اپنی موت سے قبل ویڈیو
بنایا،ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں یونس نے بتایا کہ نہ تو انہیں اور نہ ہی ان کے خاندان کو بھتیجے کے ٹھکانے کا علم تھا۔ ہراساں کیے جانے کی وجہ سے میں نے اپنی دکان پر جانا چھوڑ دیا ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ کیا کروں۔ہم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ میرا بھانجا اور لڑکی کہاں ہیں۔ یونس نے ویڈیو میں کہا کہ میں یاقوت پورہ کے ایم ایل اے سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرے خاندان کا خیال رکھیں اور انہیں راحت فراہم کریں۔