آندھرا پردیش 30 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں قتل کا ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی جان پہچان کی ایک خاتون کو اپنے گھر بلا کر بے دردی سے قتل کر دیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیا۔ پولیس کے مطابق، 35
سالہ چنتاڈا رویندرا، جو بحریہ میں ٹیکنیشن ہے، وجیا نگرم ضلع سے ہے، نے اتوار کی رات 29 سالہ مونیکا کو اپنے فلیٹ میں بلایا اور اس کا قتل کردیا۔ بعد ازاں ملزم نے خود پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ قتل کی وجہ مالی تنازعہ ہے تاہم پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے۔