حیدرآباد،١٤ مئی (ذرائع) حیدرآباد کے علاقے بالاپور سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں گھریلو جھگڑے نے ایک خاتون کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق، نیو گرین سٹی، بالاپور کی رہنے والی 30 سالہ نازیہ بیگم کو اس کے شوہر زاکر احمد نے بے دردی سے قتل کر دیا۔٣١ سالہ ذاکر احمد، نے رات کے وقت اپنی
بیوی پر حملہ کیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، ذاکر نے پہلے نازیہ کو رسی سے باندھا، پھر شیشے کے ٹکڑوں سے اسے زخمی کیا اور آخر میں گلا دبا کر اسے ہلاک کر دیا۔اس جوڑے کے تین بچے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ ذاکر کو نازیہ پر ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔ذاکر احمدفرار بتایا جارہا ہے-بالا پور پولیس مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔